نظام انجنوں اور پھاٹکوں پر ایک ساتھ نصب کیا جائے گا جس میں خطرے کی لائٹس اور سائرن ہوں گے۔

پھاٹک ٹرین حادثات،نیسکام نے ریلوے کو جامع حفاظتی منصوبہ پیش کر دیا
09 اپریل 2017 (20:46)
0

نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائٹیفک کمیشن نے پھاٹکوں پر ٹرین کے حادثات روکنے کیلئے وزارت ریلوے کو جامع حفاظتی منصوبہ پیش کیا ہے۔
وزارت ریلوے کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ نظام انجنوں اور پھاٹکوں پر ایک ساتھ نصب کیا جائے گا جس میں خطرے کی لائٹس اور سائرن ہوں گے تاکہ راہگیروں کو ہوشیار کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم میں انجن سپیڈ سسٹم ، ویژن سسٹم ، الیکٹرو ،مکینیکل سسٹم، ٹرین وارننگ سسٹم اور ٹرین کے تصادم سے بچائو کا نظام شامل ہوگا تاکہ مستقبل میں حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔