دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی کامران شہید جبکہ رینجرز کا ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ ہارون زخمی۔

ڈی جی خان،خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک
09 اپریل 2017 (20:20)
0

ضلع ڈیرہ غازی خان میں آج صبح خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپاہی کامران شہید جبکہ رینجرز کا ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ ہارون زخمی ہوا جن کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
کارروائی پاکستان رینجرز پنجاب نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تین صوبوں پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کی سرحد کے قریب فورٹ منرو کے جنوب مغربی علاقے چھراتھل میں کی۔
شہید سپاہی کامران کی نماز جنازہ ملتان چھائونی میں ادا کی گئی۔ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔


comments powered by Disqus