مصر،2گرجا گھروں میں بم دھماکے،36ہلاک
09 اپریل 2017 (19:54)
0

مصر میں اتوار کے روز دو گرجا گھروں میں بم دھماکوں سے کم سے کم چھتیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پہلا بم دھماکہ وادی نیل کے شہر طنطامیں ہوا جس میں پچیس افراد ہلاک اور اٹھہتر زخمی ہوگئے۔
دوسرا دھماکہ اسکندریہ میں ہوا جہاں تین پولیس افسران سمیت گیارہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہوگئے۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب چرچ عبادت کرنے والوں سے بھرا ہوا تھا۔
دولت اسلامیہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔