قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں6بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے کی مذمت۔

 پاکستان کا عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں قتل ِ عام بند کرانے کیلئے زور
09 اپریل 2017 (18:52)
0

 قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں6بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے کی مذمت۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں چھ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی قتل اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانیت کے خلاف خونریزی اور جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔
ترجمان نے بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان آج مصر کے گرجاگھر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔