امام کعبہ نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان اور دوسرے مسلمان ملکوں میں ہم آہنگی کیلئے دعا کرائی۔

مسلمان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحدہیں،امام کعبہ
09 اپریل 2017 (18:43)
0

پوری دنیا کے مسلمان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحدہیں۔
یہ بات امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم نے اتوار کو تیسرے پہر پشاور کے قریب اضاخیل میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے صد سالہ اجتماع کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
امام کعبہ نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان اور دوسرے مسلمان ملکوں میں ہم آہنگی کیلئے دعا کرائی۔
امام کعبہ نے کہا کہ سعودی فرمانروا سعودی عرب کے تحفظ کے لئے پاکستان کے کردار سے خوش ہیں اور مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اوراس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوںنے عالمی امن کی بحالی کیلئے خصوصاً کشمیر اور فلسطین سمیت مسلمان ملکوں سے غیرملکی فوجیوں نے انخلا کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ شام میں امن کی بحالی کیلئے کام کرے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے عوام پر زور دیا کہ مادر وطن کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے دہشت گردی کے خا تمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔


comments powered by Disqus