سیکرٹری جنرل پاکستان کے اپنے پہلے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل آج سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
09 اپریل 2017 (18:24)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین 3 روزہ سرکاری دورے پراتوار کو پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔

سیکرٹری جنرل پاکستان کے اپنے پہلے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وہ اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اورٹیکنالوجی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بانی رکن کی حیثیت سے او آئی سی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور مسلم امہ کے تمام جائز مقاصد کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی اور برادر اسلامی ممالک کی کشمیر کے نصب العین کیلئے سیاسی اور سفارتی اہمیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔