file photo

اسلام امن کا مذہب ہے اوراس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: مولانا فضل الرحمان
09 اپریل 2017 (14:56)
0

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اوراس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

اتوار کے روز تیسرے پہر ضلع نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی امن کی بحالی کیلئے خصوصاً کشمیر اور فلسطین سمیت مسلمان ملکوں سے غیرملکی فوجیوں نے انخلا کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ شام میں امن کی بحالی کیلئے کام کرے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے عوام پر زور دیا کہ مادر وطن کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے دہشت گردی کے خا تمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی آمرانہ حکومتوں نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا۔


comments powered by Disqus