file photo

خیبر ایجنسی کے کوکی خیل قبیلے کے اندراج اور واپسی کا عمل پیر سے شروع ہوگا
09 اپریل 2017 (14:31)
0

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی کے کوکی خیل قبیلے کے اندراج اور واپسی کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔

منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا جنہوں نے 2012 میں اپنا اندراج کرایا تھا اور مدد حاصل نہیں کی تھی۔
خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کے تمام تحفظات کا ازالہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ان کے تباہ ہونے والے گھروں کیلئے بھی معاوضہ دیا جائے گا۔