file photo

مولانا عبدالغفور حیدری کا عوام پرمادر وطن کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے پر زور
09 اپریل 2017 (14:19)
0

سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے عوام پر زور دیا کہ مادر وطن کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیں۔

اتوار کو تیسرے پہر ضلع نوشہرہ کے علاقے خاخیل میں جمعیت علمائے اسلام کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے غیرملکی عناصر دہشت گردوں کی مدد کرکے ملک میں گڑبڑ پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں آمریت نے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے دہشت گردی کے خا تمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔


comments powered by Disqus