ہلاک ہونے والے دہشت گرد قتل، ارادہ قتل اور دہشت گرد سرگرمیوںمیں ملوث تھے۔

file photo

آپریشن ردالفساد:ڈیرہ غازی خان میں 5 دہشتگردہلاک
09 اپریل 2017 (14:14)
0

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے اتوار کے روز ڈیرہ غازی خان میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں پانچ دہشت گردہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قتل، ارادہ قتل اور دہشت گرد سرگرمیوںمیں ملوث تھے۔
دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ رینجرز کا ڈی ایس پی زخمی ہوگیا۔
ادھر آج صبح راولپنڈی میں دھمیال کے علاقے اور گردو نواح میں تلاشی کی ایک کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحہ اور بارود برآمد کیا۔
سندھ پولیس نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔
کارروائی کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔


comments powered by Disqus