file photo

سندھ حکومت کا انسداد بد عنوانی کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ
09 اپریل 2017 (12:28)
0

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام چھ ڈویژنوں میں جیلوں سمیت انسداد بد عنوانی کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذریعوں کے مطابق سندھ کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پنجاب سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔
تمام ریکارڈ اور نظام خودکار ہوگا اور اس مقصد کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین بھرتی کئے جائیں گے۔