file photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ،2نوجوان شہید
09 اپریل 2017 (12:19)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میںCharar شریف کے علاقے Delwin میں آج بھارتی فوج کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ نوجوان بھارتی فوج کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ کے ردعمل میں علاقے میں ہونے والے مظاہروں کے دوران شہید ہوئے۔
Charar شریف کے علاقے Batru میں چھرے والی بندوق کی فائرنگ سے چار نوجوان زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس آفسر نے Chadoora،Chrar-e-Sharief اورBeerwa کے علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ادھر سری نگر کے حلقے میں ہونے والے ڈھونگ بھارتی پارلیمانی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال ہے۔
حلقے میں سرینگر بڈگام اور گاندربل کے اضلاع شامل ہیں۔
مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
سکیورٹی کے نام پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


comments powered by Disqus