file photo

حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 546 ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کئے
09 اپریل 2017 (12:07)
0

حکومت نے ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 546 ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کئے ہیں۔

منصوبہ بندی و ترقی کی وزارت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق یہ فنڈ رواں مالی سال کیلئے گزشتہ ماہ کی اکتیس تاریخ تک جاری کئے گئے ۔
شاہراہوں کے قومی ادارے کو 166 ارب روپے سے زائد جبکہ ریلوے ڈویژن کو24 ارب روپے جاری کئے گئے۔
اسی طرح واپڈا کو130 ارب روپے سے زائد اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو17 ارب روپے سے زائد فنڈ دئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کے پروگرام کیلئے آٹھ ارب روپے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اورفاٹا سمیت خصوصی علاقوں کی ترقی کیلئے 44 ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کئے گئے۔


comments powered by Disqus