اس سال دن کا موضوع ہے ''وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سینٹ کے کردار اور اختیارات میں اضافہ''

file photo

سینٹ پیر کے روز یوم آئین منارہی ہے
09 اپریل 2017 (11:25)
0

سینٹ چاروں وفاقی اکائیوں کے اشتراک سے پیر کے روز یوم آئین منارہی ہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے ''وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سینٹ کے کردار اور اختیارات میں اضافہ''
قومی اسمبلی نے دس اپریل انیس سو تہتر کو پاکستان کا آئین منظور کیا اور صدر مملکت نے بارہ اپریل انیس سو تہتر کو آئین کی منظوری دی۔
یوم آئین کے تقریبات کے سلسلے میں کل پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ایک استقبالیہ تقریب ہوگی۔
صدر مملکت پہلے ہی سینٹ کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کرچکے ہیں۔
ادھر قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس بدھ کو سہ پہر تین بجے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔


comments powered by Disqus