file photo

آپریشن رد الفساد: تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مشتبہ افراد گرفتار اور اسلحہ برآمد
09 اپریل 2017 (11:20)
0

آپریشن رد الفساد کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

آج صبح راولپنڈی میں دھمیال کے علاقے اور گردو نواح میں تلاشی کی ایک کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا۔
سندھ پولیس نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کارروائی کے دوران اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔


comments powered by Disqus