وہ واشنگٹن میں ایسٹر کے تہوار کے سلسلے میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے

امریکہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کاکردار اداکررہے ہیں:اعزاز
09 اپریل 2017 (09:17)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے کہاہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کاکردار اداکررہے ہیں۔وہ واشنگٹن میں ایسٹر کے تہوار کے سلسلے میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔
ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرڈِک بلیک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔سفیر نے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میںاہم کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔


comments powered by Disqus