مزاحمتی قیادت کی اپیل پر لو گ آج بھارت کے نام نہاد ضمنی پارلیمانی انتخابات کابائیکاٹ کررہے ہیں
09 اپریل 2017 (09:14)
0

مقبوضہ کشمیر میں اتوار کے روز سری نگر کے حلقے میں ہونے والے ڈھونگ بھارتی پارلیمانی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
حلقے میں سری نگر بڈگام اور گاندربل کے اضلاع شامل ہیں۔
سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔
بھارتی فوج نے آج بڈگام ضلع میں مظاہرین پر فائرنگ کی اور علاقے کو پولنگ کیلئے سیل کردیا۔
سری نگر میں کرال پورہ Chadoora اوردیگر علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔


comments powered by Disqus