اس دورے کی دعوت قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے دی تھی

file photo

بیلارو س کا پارلیمانی وفد4روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچے گا
09 اپریل 2017 (07:36)
0

بیلاروس کاپارلیمانی وفد ایوان نمائندگان کے چیئرمینVladimir Andreinchenko کی قیادت میں پاکستا ن کے چار روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچے گا۔
اس دورے کی دعوت قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے دی تھی۔
پارلیمانی وفد اپنی دیگرمصروفیات کے علاوہ وزیراعظم، صدر، چیئرمین، سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا۔
دونوںملکوں کی پارلیمانوں کے سپیکرمفاہمت کی ایک یادداشت پربھی دستخط کریں گے۔
دورے میں دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون اوراقتصادی تعاون کے امکانات سے متعلق معاملات بھی زیرغورآئیں گے۔