file photo

امریکہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے شامی حکومت کیخلاف مزیداقدامات کریگا:ٹرمپ
09 اپریل 2017 (07:25)
0

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ان کاملک اہم قومی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں شام کی حکومت کے خلاف مزیداقدامات کرے گا۔
انہوں نے یہ بات امریکی کانگرس کے سپیکراورسینیٹ کے صدرکے نام ایک خط میں کہی جس میں شام کے فوجی اڈے پرامریکی میزائل حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکہ کے اس حملے کامقصد شام میں سرکاری فوج کی جانب سے مستقبل میں کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کی صلاحیت کوختم کرناتھا۔


comments powered by Disqus