کارروائی کے دوران دودہشت گرد بھی گرفتار کئے گئے

file photo

کوئٹہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی ، دہشتگردی کی کوشش ناکام
09 اپریل 2017 (07:20)
0

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز نے پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ چمن کے علاقے میں خفیہ معلومات پرمبنی کارروائی کی اورسرحد پراسی کلوگرام دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی برآمدکی۔
کارروائی کے دوران دودہشت گرد بھی گرفتار کئے گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی کودھماکے کیلئے تیار کیاگیاتھا جس کامقصد افغانستان کے صوبہ قندھار سے آنیوالے دہشت گردوں کے ذریعے کوئٹہ میں بڑے پیمانے پرتباہی پھیلاناتھا۔