ڈاکٹرمختاراحمد نے کہاکہ بلوچستان ،چترال اورفاٹا میں بھی نئی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں

file photo

ملک بھرمیں یونیورسٹی کے نئے کیمپس قائم کئے جارہے ہیں:مختار احمد
09 اپریل 2017 (06:53)
0

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرمختاراحمدنے کہاہے کہ ملک بھرمیں یونیورسٹی کے نئے کیمپس قائم کئے جارہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہم نے دوہزارانیس تک ضلع کی سطح پر یونیورسٹی کے قیام کاہدف مقرر کیاہے۔
ڈاکٹرمختاراحمد نے کہاکہ بلوچستان ،چترال اورفاٹا میں بھی نئی یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیںتاکہ دور دراز علاقوں کے طلباء کوا علیٰ تعلیم کے حصول کے مساوی مواقع فراہم کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کابجٹ دوگناکردیاگیا ہے جو اس وقت نوے ارب روپے ہے۔
ڈاکٹرمختاراحمدنے بتایا کہ گزشتہ برس اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے غیرملکی وظائف کے پروگرام کے تحت چارسوطلباء کو بیرون ملک بھیجاگیا۔


comments powered by Disqus