وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ مردان کے قریب صنعتی زون کی تعمیر کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے گئے ہیں

file photo

ہری پور میں ایک ہزارایکڑ زمین پرصنعتی یونٹ قائم کئے جارہے ہیں:خٹک
09 اپریل 2017 (06:49)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ مردان کے قریب صنعتی زون کی تعمیر کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے گئے ہیں۔
ضلع نوشہرہ میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتی زون کے قیام کیلئے چالیس ہزار کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہری پور میں ایک ہزارایکڑ زمین پرصنعتی یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔
پرویزخٹک نے کہاکہ انصاف ہیلتھ کارڈ سکیم سے اٹھارہ لاکھ غریب افراد مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سکیم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کیلئے اگلے برس تازہ سروے کیاجائیگا۔


comments powered by Disqus