بنک اس مہینے کی اکیس تاریخ سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کریں گے

حکومت نے حج پالیسی 2014کا اعلان کردیا
09 اپریل 2014 (21:18)
0

حکومت نے حج پالیسی برائے 2014کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو اڑسٹھ پاکستانی حج ادا کریں گے۔

آج (بدھ)شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں مذہبی اُمور کے وزیر سردار محمد یوسف نے پالیسی کی چیدہ چیدہ خصوصیات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نجی حج گروپ کمپنیوں کا پچاس پچاس فیصد کوٹہ ہوگا۔
بنک اس مہینے کی اکیس تاریخ سے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کریں گے۔ سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیادی پر لی جائیں گی۔

کوئی بھی شخص جس نے گزشتہ پانچ سالوں میں حج ادا کیا ہوا ہے اس سال حج کیلئے اہل نہیں ہوگا تاہم محرم کیلئے یا حج بدل کی اجازت ہوگی ۔سرکاری سکیم کے تحت کراچی ،کوئٹہ اور سکھر سے حج پیکج دو لاکھ باسٹھ ہزار دو سو اکتیس روپے اور پشاور ،اسلام آباد، لاہور ، ملتان ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے دو لاکھ بہتر ہزار دو سو اکتیس روپے ہوگا۔