وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری سفیر جاوید ملک دبئی میں سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس دوہزار چودہ میں اظہار خیال کر رہے تھے

تجارت کو فروغ دینے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے:جاوید
09 اپریل 2014 (22:41)
0

وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے جدید ذرائع اپنانے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے دبئی میں سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس دوہزار چودہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ملکی سرمایہ کاری اور تجارت کو موثرطور پر فروغ دینے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیئے ۔