رومانیہ کے سفیر نے مشترکہ منصوبوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی

رومانیہ کی پاکستان کو مشترکہ منصوبوں میں تعاون کی پیشکش
09 اپریل 2014 (21:44)
0

رومانیہ کے سفیر EMILIAN IONنے آج(بدھ) راولپنڈی میں دفاعی پیداور کے وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی پیداوار میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اُنہوں نے مشترکہ منصوبوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ۔ رانا تنویر حسین نے اس بات پر زوردیا کہ بزنس کونسل کی طرح رومانیہ اور پاکستان کو ایک ایسا فورم بنانے کے امکان پر غور کرنا چاہیئے جہاں مشترکہ تعاون کے معاملات پر باقاعدگی سے غور کیاجاسکے ۔