ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئیے کیونکہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی قومی مفاد میں نہیں ہو گی۔

09 اپریل 2014 (15:21)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف عدالت میں نہیں جائے گی۔

 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئیے کیونکہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی قومی مفاد میں نہیں ہو گی۔

 

قائد حزب اختلاف نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے مسئلے پر جلد بازی نہ کریں۔