اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب مسعودخان نےتخفیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تخفیف اسلحہ کے نصب العین کیلئے پرعزم ہے تاہم ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے بارے میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔

بین الاقوامی برادری ایٹمی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی دے:پاکستان
09 اپریل 2014 (11:16)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بین الاقوامی برادری پرزور دیا ہے کہ اسے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی دی جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے تخفیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تخفیف اسلحہ کے نصب العین کیلئے پرعزم ہے تاہم ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے بارے میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی ضبط وتحمل اور ذمہ داری کے اصولوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا خواہاں نہیں ہے اور وہ سیکورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

 


مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتاہے کہ جنوبی ایشیا میں بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی تنصیب ایک اشتعال انگیز اور غیر مستحکم اقدام ہوگا۔