انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ حجاج کرام جوگزشتہ پانچ برسوں کے دوران حج ادا کرچکے ہیں وہ اس سال حج درخواستیں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

نئی حج پالیسی میں عازمین حج کیلئے بہترسہولیات کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جائیگی:سرداریوسف
09 اپریل 2014 (12:15)
0

مذہبی امور کے وزیرسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی وضع کی جارہی ہے جس میں عازمین حج کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ حجاج کرام جوگزشتہ پانچ برسوں کے دوران حج ادا کرچکے ہیں وہ اس سال حج درخواستیں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

 

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کے لئے اگلے مہینے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔