نیوز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس سے بجلی کی ترسیل بہتر بنانے اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مختلف اقدامات سے قومی گرڈ میں جلد2000 میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی:عابد شیرعلی
09 اپریل 2014 (12:07)
0

پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مختلف اقدامات سے قومی گرڈ میں جلد دوہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے بجلی کی ترسیل بہتر بنانے اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

عابد شیر علی نے کہا وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے تحت ملک میں بجلی کی تقسیم کے نظام کی بہتری کیلئے بھی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے سات اضلاع کے تیرہ فیڈروں سے بجلی کی ترسیل ، چوری اور خسارے کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔