ایرانی وزیرخارجہ جاوید ظریف نے ویانا میں چھ بڑی طاقتوں سے دوروزہ بات چیت کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر کوئی دبائو برداشت نہیں کرے گا

ایران اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا:خامنہ ای
09 اپریل 2014 (22:43)
0

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران اپنا ایٹمی پروگرام ترک نہیں کرے گا۔
اُنہوں نے آج(بدھ) تہران میں ایٹمی سائنسدانوں کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات کرنے پر اس لئے اتفاق کیا تاکہ بین الاقوامی برادری کو یہ بتایاجائے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کررہا ہے ۔
اُدھر 'ایرانی وزیرخارجہ جاوید ظریف نے ویانا میں چھ بڑی طاقتوں سے دوروزہ بات چیت کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر کوئی دبائو برداشت نہیں کرے گا۔