دمشق میں سرکاری ٹی وی نے کہا کہ اس اقدام سے ہمسایہ لبنان سے باغیوں کو کمک کی فراہمی کے راستے پر سرکاری افواج کا کنٹرول مستحکم ہوگیا ہے

شام:فوج نے رینکوس شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا
09 اپریل 2014 (20:11)
0

شام میں سرکاری افواج نے آج(بدھ) لبنان کی سرحد کے قریب باغیوں کے قبضے میں رینکوس شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔

دمشق میں سرکاری ٹی وی نے کہا کہ اس اقدام سے ہمسایہ لبنان سے باغیوں کو کمک کی فراہمی کے راستے پر سرکاری افواج کا کنٹرول مستحکم ہوگیا ہے ۔
اِدھر عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ شام کو ممکنہ خشک سالی کا خطرہ درپیش ہے کیونکہ ملک میں اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نصف بارشیں ہوئی ہیں ۔ادارے کے ترجمان نے جنیوا میں ایک بیان میں کہا کہ خشک سالی کی وجہ سے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ خشک سالی سے ملک کے شمال مغربی حصے خصوصاََ حلب ، اِدلب اور حما کے شہر متاثر ہوسکتے ہیں ۔