اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کیا ہے کہ شام میں گندم کی فصل کی پیداوار میں ریکارڈ کمی سے قحط کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا۔

شام میں گندم کی فصل کی پیداوارمیں ریکارڈ کمی سے قحط کی صورتحال پیداہوسکتی ہے:عالمی ادارہ خوراک
09 اپریل 2014 (15:12)
0

عالمی ادارہ خوراک کی ترجمان الزبتھ بائیرز نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ شام میں پینسٹھ لاکھ تک لوگوں کو ہنگامی طور پر خوراک کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ اس وقت یہ تعداد بیالیس لاکھ ہے۔


انہوں نے بین الاقوامی امدادی اداروں کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کو شام میں امدادی کارروائی کے لئے فنڈز کا صرف دو فیصد موصول ہوا ہے۔