برسلز میں نیٹو کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ اقدام یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ کشیدگی کے باعث مشرقی یورپ میں بلکان کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

نیٹو کابلکان میں اپنے لڑاکاجیٹ طیاروں کی تعداد تین گنا کرنےکافیصلہ
09 اپریل 2014 (14:37)
0

نیٹو نے بلکان کے علاقے میں گشت کرنے والے اپنے لڑاکا جیٹ طیاروں کی تعداد اگلے مہینے بڑھا کر تین گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

برسلز میں نیٹو کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ اقدام یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ کشیدگی کے باعث مشرقی یورپ میں بلکان کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیٹ طیارے بلکان کے علاقے میں کسی بھی فضائی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے بروقت تیار ہوں گے۔