دونوں رہنما مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے

وزیراعظم نوازشریف اور چین کے وزیراعظم کی ملاقات سے تعلقات کو فروغ ملے گا
09 اپریل 2014 (21:29)
0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور چین کے وزیراعظم LI KEQIANGکے درمیان کل ہونے والی ملاقات سے دونوں ملکوں کے سدا بہار دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اُنہوں نے آج (بدھ)بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ تازہ علاقائی اور عالمی اُمور پر بھی بات چیت کریں گے ۔
دونوں رہنما مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے جن پر دونوں ملکوں کی قیادت پہلے ہی اتفاق کرچکی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ، چین کا اہم ہمسایہ ملک ہے او دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حال ہی میں مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔