وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے براہ راست پرواز کیلئے گرین چینل متعارف کرایا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کام کیا ہے:رشید
09 اپریل 2014 (21:25)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا ہے ۔اُنہوں نے آج (بدھ)سہ پہر اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ناروے کیلئے کسٹم کلیرنس اور براہ راست پرواز کیلئے گرین چینل متعارف کرایا ہے ۔
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت 'سرمایہ کار دوست ہے اور وال سٹریٹ جنرل نے بھی اس کو تسلیم کیا ہے ۔تعلیم کے وزیرمملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت 'بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔