نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

یورو بانڈزکےاجراء کےفیصلے کا سرمایہ کاروں سے اچھا ردعمل ملاہے:اسحاق ڈار
09 اپریل 2014 (11:45)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے پچاس کروڑ ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کرنے کے فیصلے کا دبئی، لندن، ٹورنٹو اور نیویارک میں سرمایہ کاروں سے اچھا رد عمل ملا ہے۔

نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہےاورمجھے امید ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ان بانڈز کی مالیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

وہ واشنگٹن میں یو ایس پیس انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کر تے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد سے مستقبل میں پائیدار شرح نمو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

 

وزیر خزانہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستان اس سال مجموعی قومی پیداوار کا چار فیصد حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یورو بانڈ پر بڑے پیمانے پر ردعمل مثالی ہے۔
اسحق ڈار نے کہا کہ عالمی بنک آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے دس ارب بیس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

 

ادھر وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت میں اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان کے مجوزہ یورو بانڈز کے مختلف پہلوئوں سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اس اقدام پر مثبت بین الاقوامی رد عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔