صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے سبزی منڈی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سبزی منڈی میں دھماکہ، 22افرادجاں بحق
09 اپریل 2014 (09:43)
0

آج صبح اسلا م آباد میں سبزی منڈی میں دھماکے سے کم ازکم 22افراد جاں بحق اور30سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔

 

اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اعظم تیموری نے ریڈیو پاکستا ن کے نمائندے زاہد حمید کو بتایا کہ دھماکے میں پانچ کلوگرام دھماکہ خیز موا داستعمال کیا گیا جو پھلوں کی پیٹی میں رکھا گیا تھا ۔زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

 

زخمیوں کوپمزہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ہسپتال کے ترجما ن نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر پولیس نے سبز ی منڈی کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔  

 

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے سبزی منڈی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔