وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا اور سبزی منڈی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

 وزیر اطلاعات کا سبزی منڈی بم دھماکے کے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
09 اپریل 2014 (14:11)
0

 

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا اور سبزی منڈی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

 

 

انہوں نے ہسپتال حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ تعزیت بھی کی۔

 

 بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سبزی منڈی بم دھماکے کے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ان کی رپورٹیں منظرعام پر لائی جائیں گی۔

 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے اب تنہا ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چین گئے ہیں تاہم وہ واقعے کے بارے میں مسلسل رابطہ کر رہے ہیں۔

 



وزیر اطلاعات نے جڑواں شہروں کے شہریوں کو سراہا جنہوں نے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مدد دی۔