کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے خطاب کر تے ہوئے صدر نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک میں امن کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے:صدر مملکت
09 اپریل 2014 (15:28)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے امن ناگزیر ہے۔

 

وہ آج( بدھ) کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک میں امن کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات اس ضمن میں مثبت اقدام ہے۔

 

صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔