ایک ٹیلی ویژن چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ارتقائی عمل اور تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور تمام قومی ادارے اور افراد ماضی سے سبق سیکھ چکے ہیں۔

قوم کی اجتماعی کوششوں سے جمہوری نظام مستحکم ہورہا ہے:پرویز رشید
09 اپریل 2014 (11:18)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں قوم کی اجتماعی کوششوں سے جمہوری نظام مستحکم ہورہا ہے۔ایک ٹیلی ویژن چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ارتقائی عمل اور تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور تمام قومی ادارے اور افراد ماضی سے سبق سیکھ چکے ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان معیشت اور سیاست کے ہر شعبے میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک اہم ذریعہ سمجھتی ہے۔

 


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوا ہے جس سے ملک میں سیاسی رواداری کے شاندار کلچر کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے قومی مفاد کے جذبے اور اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے۔