واشنگٹن میں یو ایس تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت مالیاتی خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ٹیکس محصولات میں بھی سترہ فیصد اضافہ ہو اہے۔

 عالمی بنک ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو دس ارب ڈالر فراہم کرے گا:ڈار
09 اپریل 2014 (15:19)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بنک آئندہ پانچ سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لئے پاکستان کو دس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

 

واشنگٹن میں یو ایس تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال کے دوران برآمدات میں چھ اعشاریہ دو فیصد اور ترسیلات زر میں گیارہ فیصد اضافہ کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی شرح نمو چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 


اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت مالیاتی خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ٹیکس محصولات میں بھی سترہ فیصد اضافہ ہو اہے۔