Tuesday, 23 April 2024, 08:29:40 pm
سرگودھا کے قریب ٹرین حادثے میں ایک فرد جاں بحق،آٹھ زخمی
December 09, 2019

 سرگودھا کے قریب آج (پیر) صبح لاہور جانے والی 123 اپ سرگودھا ایکسپریس ٹرین ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے ٹرین کا معاون ڈرائیور جاں بحق  اور آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔

 ادھر پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 انہوں نے حادثے سے متعلق انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.