Wednesday, 24 April 2024, 02:48:42 pm
نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک ٹیکنالوجی سے متعلق پہلا خصوصی اقتصادی زون ہے:فواد چوہدری
December 09, 2019

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک ٹیکنالوجی سے متعلق پہلا خصوصی اقتصادی زون ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ماہرین تعلیم، محققین اور تاجروں کو اکٹھا کرے گا تاکہ وہ اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی اقتصادی زون بھی قائم کرنے جارہے ہیں جو جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اقتصادی زون ہوگا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ تین سال کے اندر آٹھ سے دس سائنس و ٹیکنالوجی اقتصادی زون قائم کرے گی۔

( این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.