Wednesday, 22 January 2020, 07:14:56 pm
بھارت: لوک سبھا میں شہریت کا متنازعہ (ترمیمی) بل پیش
December 09, 2019

بھارت کےوزیر داخلہ امیت شاہ نے آج صبح پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں شہریت کا متنازعہ (ترمیمی) بل پیش کیا ۔ اس بل کے تحت ہمسایہ مسلمان ملکوں سے تعلق رکھنے والی مذہبی اقلیتوں کو شہریت دی جائے گی۔

 بل میں 1955 کے قانون میں ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا ہندو، بدھ مت، مسیح ، سکھ اور پارسی برادری کے افراد کو تجارتی شہریت دی جاسکے گی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور حزب اختلاف کی کچھ جماعتوں کاکہنا ہے کہ مجوزہ قانون امتیاز پر مبنی اور تقریباً بیس لاکھ آبادی پر مشتمل مسلم اقلیت کو شہریت کے حق سے محروم کرنے کی کوشش  ہے۔

 ششی تھرو نے جن کی جماعت کانگریس نے اس بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اسے قانون سازی کا بنیادی طور پر غیر آئینی حصہ قرار دیا۔