Wednesday, 22 January 2020, 02:15:36 am
ایران امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے مکمل تبادلے کیلئے تیار ہے، جواد ظریف
December 09, 2019

فائل فوٹو

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے مکمل تبادلے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے گیند اب امریکی کورٹ میں ہے ۔

ایک ٹویٹ میں جواد ظریف نے کہاکہ اس ہفتے اپنا قیدی واپس ملنے کے بعد ہم قیدیوں کے جامع تبادلے کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں۔

امریکہ اور ایران نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے جس میں جاسوس کے الزام میں قید امریکی اور ایک زیرحراست ایرانی محقق شامل ہیں یہ دونوں دیرینہ حریف ملکوں کے درمیان تعاون کا غیرمعمولی اقدام ہے ۔