Sunday, 20 January 2019, 05:46:32 pm
خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کل سے شروع ہورہی ہے
December 09, 2018

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کل سے شروع ہورہی ہے ۔

صوبائی محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ 59 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیںگے ۔

پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر حفاظتی قطرے پلانے کیلئے 27 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

ترجمان نے بتایاکہ پولیو کے قطرے پلوانے والی ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بتیس ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔