Thursday, 21 March 2019, 11:08:27 am
خیبر پختونخوا حکومت کی کیلاش قبیلے کی ثقافت محفوظ بنانے کیلئے 15کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری
December 09, 2018

خیبرپختونخوا حکومت نے چترال میں کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے کیلئے 15کروڑ روپے گرانٹ منظور کی ہے ۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ کیلاش قبیلے کی منفرد ثقافت کے تحفظ کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔

اس سے میں ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ ، یونیسکو اور مقامی آبادی کا ایک نمائندہ شامل ہے۔یونیسکو کے گزشتہ سال پاکستان کی کیلاش کمیونٹی کوعالمی ثقافتی ورثہ قراردیا ہے۔