Thursday, 18 April 2024, 07:54:31 am
گورنر سندھ نے پولیس کے غازی افسروں اور جوانوں کی خدمات کو سراہا
December 09, 2018

File Photo

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد اور بااختیار پولیس فورس کے نصب العین کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

کراچی میں تمغے دینے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے عوام کی جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔گورنر نے پولیس کے غازی افسروں اور جوانوں کی خدمات کو بھی سراہا۔تقریب میں 16شہید اہلکاروں سمیت پولیس کے 46افسروں کو قائداعظم پولیس میڈلز اور پریزیڈنٹ پولیس میڈلز سے نوازا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.