Wednesday, 17 April 2024, 03:36:48 am
انسداد بدعنوانی کا عالمی دن
December 09, 2018

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن آج (اتوار) منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کہاکہ بدعنوانی سے دوکھرب ساٹھ ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے جو دنیا کی مجموعی ملکی پیداوار کا پانچ فیصد ہے۔

خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں معاشرے سے بدعنوانی کی عفریت کے جڑ سے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زوردیا ہے۔

بدعنوانی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر شاہ فرمان نے کہاکہ اپنے طرز حکمرانی میں شفافیت اور انصاف یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی محمود خان نے کہاکہ اداروں کو بدعنوانی اور سیاسی مداخلت سے پاک کرکے ہی ترقی یافتہ ملک کا خواب پورا کیاجاسکتا ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ اچھے نظم ونسق اورحکومتی عہدیداروں کے احتساب کیلئے صوبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ۔

پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان خان بزدار نے یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بدعنوانی کی لعنت ختم کرنے کے ایجنڈے پراقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے بدعنوانی کو عوامی حقوق پرڈاکہ ڈالنے اور ملک سے غداری کے مترادف قراردیا ۔وزیراعلی نے کہاکہ بدعنوانی کاناسور ریاست کی جڑوں کوکھوکھلا کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.