Thursday, 25 April 2024, 05:03:24 pm
بھارتی معاشرے میں ہندووتوا کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ غیرہندو اقلیتوں کیلئے خطرہ
December 09, 2018

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارتی معاشرے میں ہندووتوا کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ بھارت کی غیرہندو اقلیتوں کے لئے خطرہ ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں سے بھارت زوا ل اور تنہائی کاشکار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خصوصا نریندرمودی کے دور حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ اوربھارت کی پالیسیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںدنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہیں۔تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان، ڈاکٹر محمد خان، ریٹائرڈ ایئرمارشل شاہد لطیف، عبداللہ گل اور ریٹائرڈ ایئروائس مارشل اکرام اللہ بھٹی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.